Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: وزارت قانون نے پنجاب کے مختلف اضلاع کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کر دی

وزارت قانون نے چار ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد علی شاہ سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ سپیشل جج سینٹرل گجرانوالہ تعینات ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا زاہد اقبال سپیشل جج سینٹرل فیصل آباد جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ سپیشل جج سینٹرل لاہور تعینات کر دیئے گئے۔

وزارت قانون کی جانب سے ججز کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہیں۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *