تھانہ صدر واہ گاڑی چھیننے کی واردات پر ڈاکووں کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر واہ کے علاقہ براہمہ لنک روڈ پر گاڑی چھیننے کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ ،گولیاں لگنے سے ڈاکووں کا ساتھی ہلاک،2ڈاکو ساتھی کی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار، ہوگئے،ہلاک ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی،نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی،ڈاکو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی جمشید اقبال سے گاڑی چھیننے کی کوشش کر رہے تھے،مزاحمت پر فائرنگ کی گاڑی چھیننے کے دوران فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا،پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،