ڈیرہ اسماعیل خان: ماموں نے سگی بھانجی سے نکاح رچا لیا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ڈیرہ اسماعیل خان میں ماموں نے سگی بھانجی سے نکاح رچا لیا، پولیس کے مطابق رشید نامی شخص نے اپنی سگی بھانجی سے کورٹ میرج کر لی تھی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈی ایس پی عالمگیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سالہ رشید اور بھانجی نے گھر سے بھاگ کر رضامندی سے شادی کی تھی نکاح نامہ قبضہ میں لے لیا گیا ہے، تھانہ گومل یونیورسٹی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ایف آئی آر میں لڑکی کے بھائی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماموں رشید نے بہلا پھسلا کر میری 17 سالہ بہن سے شادی کی ہے، ماموں بھانجی دونوں گرفتار عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے نو بہاتا جوڑے کو جیل بھیج دیا،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا