ملک ارشدمحمود کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب، مسلم لیگ ن کے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک ارشد بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے، کسی بھی ممبر نے ملک ارشد محمود کی مخالفت نہیں کی، اجلاس کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ندیم مشتاق کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلا س میں سی او کینٹ بورڈ فراست علی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے ممبران کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ سخاوت رضا، فرخ سلیم خان، ملک امیر سلطان،ملک عارف محمود، چوہدری احسن، راجہ عامر سعید راجہ عبدالقیوم،فرخ پرویز بٹ عرف گورا، ملک ارشد محمودشریک تھے، وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے لئے ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ چوہدری احسن نے بطور وائس پریذیڈنٹ ملک ارشد محمود کا نام تجویز کیا اجلاس میں شریک کسی بھی ممبر نے اسکی مخالفت نہیں کی اس طرح ملک ارشد محمود بلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے،نو منتخب وائس پریذیڈنٹ سے پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ برگیڈئیر ندیم مشتاق نے حلف لیا، اس موقع پر کینٹ بورڈ میں جماعت اسلامی واہ کینٹ کے امیر ثاقب صدیقی، واہ کینٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نذر حسین شاہ آف گٹیا، علی اصغر اعوان،قیصر بنگش، شوکت بوبی، کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک ارشد محمود کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہترین صلاحتیں بروے کار لاکر واہ کینٹ کو مثالی شہر بنائیں گے،انھوں نے ممبران کینٹ بورڈ واہ کینٹ اور قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا،