واہ کینٹ میں ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی کے ساتھ ایک شام کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد
واہ کینٹ (ڈاکٹر ضیا توحید سے)ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی کی جانب سے واہ کینٹ میں 6 اکتوبر کو شوابے کے ساتھ ایک شام کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،دنیا میں ہومیوپیتھک اور بائیوکیمک ادویات بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ڈاکٹر ولمار شوابے جرمنی اپنے 150سال سے زائد تاریخ کے ساتھ شاندار ورثے کی نمائندگی کرتا ہے،پاکستان میں بھی شوابے کی موجودگی کو 73سال ہو گئے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے ہومیوپتھک ڈاکٹرز شوابے کی ادویات پر بھروسہ کرتے ہیں۔اس بھروسے کی وجہ یہ ہے کہ شوابے نے بھی اپنی ادویات کے معیار کو برقرار رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے معالجین اپنے مریضوں کو مکمل اعتماد کے ساتھ شوابے کی ادویات تجویز کرتے ہیں،پروگرام کا آغاز شام 6:30 پر تلاوت قران مجید سے ہوا۔نعت رسول مقبول کے بعد ڈاکٹر ولمار شوابے کے انٹرنیشنل ڈائیریکٹر ڈسٹری بیوٹر مارکیٹس جناب میکسی ملن کارلک بریز اور ٹوبیئس کیزر کے وڈیو خطاب سے ہوا،اس کے بعد ڈاکٹر الٰہی بخش صاحب نے نمک کے حوالے سے تاریخی حوالہ جات سے سامعین کی سمع خراشی کی، ڈاکٹر بنارس خان صاحب نے اپنے بیان میں نمک کے حوالے سیمزید فرمایا کہ پرانے زمانوں میں جس کا نمک کھا لیا کرتے تھے پھر اس کے ساتھ وفا بھی کی جاتی تھی۔ اور اسے کہا جاتا تھا کہ کسی کا نمک کھا کر اس کو نقصان پہنچانا نمک حرامی کے زمرے میں آتاہے،ہومیو پیتھک مٹیریا میڈیکاکی دواؤں میں سب سے زیادہ وفاداری نیٹرم میور میں پائی جاتی ہے،پروگرام کے درمیان میں صوفی رقص بھی پیش کیا گیا،دارلادویات کے سی ای او محترم جناب عامر حسین صاحب نے اپنے اختتامی گفتگو میں اس بات کی وضاحت کی کہ اس پروگرام میں کوئی باقاعدہ لیکچر نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شام کا مقصد کوئی پڑھنا پڑھانا نہیں بلکہ دوستوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔انھوں نے پروگرام میں شریک معالجین کا نام لے لے کرشکریہ ادا کیا جو واہ کینٹ اور قرب جوار سے شریک تھے،ڈاکٹر حمید جنرل ہومیو کے سی ای او ڈاکٹر انعام الحق نے اپنے اختتامی کلمات میں پروگرام کو آرگنائز کرنے والے ڈاکٹر محمد سعید،طیب ہومیوپیتھک کلینک اینڈ سٹور کا شکریہ ادا کیا،طیب ہومیو کلینک اینڈ سٹور کی انتظامیہ تمام ہومیوپیتھک برادری کی طرف سے ڈاکٹر ولمار شوابے کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انھوں نے ہمارے شہر واہ کینٹ میں ایک شام منانے کا احتمام کیا۔ اور یہاں کے معالجین کو ایک صحت مند سرگرمی میں شریک کیا، ڈاکٹر انعام الحق صاحب اور عامرحسین صاحب کا بھی پوری ہومیوپیتھک برادی کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ہمارے واہ میں ایک خوبصور ت شام سجائی۔ہمیں ڈاکٹر ولمار شوابے سے جوڑا، اختتام پر تقریب میں شریک تمام ہومیو ڈاکٹرز کو ڈنر دیا گیا،