الیکس کلیڈرمین
دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ڈینیئل خلیفے کو چار دن کی کوششوں کے بعد بلآخر شمال مغربی لندن سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس کے مطابق 21 سالہ سابق فوجی کو مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 41 منٹ پر نارتھولٹ کے علاقے میں نہر کے کنارے سے سائیکل چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
وینڈز ورتھ جیل میں مقید ڈینیئل بدھ کی صبح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی تھی جبکہ تلاش کے اس مشن میں مغربی اور جنوب مغربی لندن میں ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق ڈینیئل خلیفے اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں