اسٹیٹ لائف کی جانب سےمتوفی حنظلہ کی والدہ کو 21لاکھ اور67ہزارکا ڈیتھ کلیم ادا کردیا گیا
ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسٹیٹ لائف کے ایریا منیجر محسن علی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف وہ واحد ادارہ ہے جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے ڈیتھ کلیم اور میچورٹی کلیم ادا کرتا ہے اسٹیٹ لائف ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار محسن علی نے سینئیر سیلز منیجر نعمان علی،ایس ایم نبیل سلیم،ایس ایم سید زیشان علی،ایس ایم طارق امین کے ہمراہ متوفی حنظلہ کی والدہ کو 21لاکھ اور67ہزارکا ڈیتھ کلیم ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر سیلز منیجر نعمان علی نے کہا کہ حنظلہ بھٹی نے 3 سال قبل اسٹیٹ لائف سے 60ہزار سالانہ پریمیم کی پالیسی خریدی تھی مگر بدقسمتی سے چند ماہ قبل جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے ان کی خریدی گئی اسٹیٹ لائف کی پالیسی کے عوض اسٹیٹ لائف نے ان کی والدہ محترمہ کو21لاکھ67ہزار روپے کا ڈیتھ کلیم دیا اور 2039 تک سالانہ1لاکھ20ہزار پنشن بھی ملتی رہے گی اس سے اچھا ادارہ اور کونسا ہے جو مناسب سرمایہ کاری کے عوض زندگی اور موت دونوں صورتوں میں اپنے وعدے کے مطابق کلیم ادا کرتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ اس ادارے میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں