چین کا سعودی عرب کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی ایک بار پھر پیشکش کی ہے جس پر معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر انرجی سمیت متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ان رپورٹس کے برعکس سعودی عرب نے اپنے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے امریکا سے تعاون مانگا تھا لیکن امریکا نے کڑی شرائط رکھ دی تھیں جس پر بات نہیں بن سکی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ چین نے اس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دوبارہ سعودی عرب کو پیشکش کردی تاہم ولی عہد محمد بن سلمان اب بھی یہ کام امریکا سے لینا چاہتے ہیں اگر امریکا سے بات نہ بنی تو پھر چین سے معاہدہ کیا جائے گا۔