حماس حملہ تین سو اسرائیلی ہلاک، جوابی کارروائی میں چار سوسے زائد فلسطینی شہید
بیت المقدس (ویب نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے،راکٹ حملوں سے اسرائیل کے طول و عرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور جنگی حالات کا الرٹ جاری ہے، حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے چار سو سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1900سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔فلسطین اور اسرائیل میں خونریز حملوں سے خطے میں نئی تباہی نے جنم لیا ہے ، گزشتہ روز حماس کی جانب سے اچانک شروع ہونیوالے الاقصی آپریشن میں 7 ہزار راکٹ فائر کرنے کا دعوی کیا گیا ، جس سے متعدد اسرائیلی علاقے حملوں کی زد میں آئےاور جنگجوؤں نے مزید حملے کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔حماس کی جانب سے جہاں ایک طرف ہزاروں راکٹ غزہ کی پٹی پر داغے گئے ہیں وہیں مسلح جنگجو بھی شہرمیں داخل ہوگئے جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق حماس نے اسرائیل میں ایک پولیس سٹیشن کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔راکٹ حملوں سے اسرائیل کے طول و عرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور جنگی حالات کا الرٹ جاری ہے، اسرائیل کے وزیر دفاع نے اضافی فوج طلب کرنے کی منطوری دے دی ہے