السید ہسپتال احاطہ میں فری میڈیکل کیمپ 5نومبر کو منعقد ہوگا
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)مورخہ 5 نومبر بروز اتوار دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا میں میڈیکل اسپیشلسٹ کا فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں لیفٹیننٹ کرنل(ر) پروفیسرڈاکٹر عمیرمسعود مندرجہ ذیل امراض کا مفت معائنہ و علاج کریں گے۔ شوگر، ہائی بلڈ پریشر،جوڑوں کا درد، سینہ کے امراض، ہڈیوں کا درد، گلہڑ، گردے کے امراض، مرگی، دمہ، ٹی بی، خاص طور پر مردوں میں مردانہ کمزوری، سرعت انزال اور مردوں کا گنجہ پن اور عورتوں کی ہڈیوں کا بھر بھرا پن، بانجھ پن، چہرے کی چھائیوں جیسی تمام بیماریوں کی تشخیص وعلاج کیا جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر سید اسد علی کا کہنا تھا کہ مندرجہ بالا تمام بیماریوں میں مبتلا خواتین و حضرات السید ہسپتال تشریف لا کر فری میڈیکل کیمپ میں اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ایک صحت مند زندگی کا آغاز کریں۔