آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ؛ بابراعظم، شاداب کے نام شامل
آئی سی سی کی جانب سے ویب سائٹ کیلئے آگاہ کیا گیا ہے کہ فہرست میں مینز کرکٹ سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایشیاکپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا ہے۔






