حسن ابدال : دوست کو قتل کر کے نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
حسن ابدال ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا ) لین دین کے معاملے پر دوست کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ملزم گرفتار ،تفصیلات کے مطابق اوضیفہ ولد پرویز سکنہ محلہ خواجہ نگر حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ بی ایس سی کا طالب علم ہو والد فوت ہو چکے ہیں میرا چھوٹا بھائی محمد ابراہیم جو باہتر موڑ پیزہ بیس پر کام کرتا ہے جس کی ضمیر احمد ولد رفاقت خان کے ساتھ دوستی تھی اور وہ اکثر اوقات اسکو پیزہ دینے اور گپ شپ کے لیے اسکے ڈیرہ پر جاتا رہتا تھا جو کل مورخہ 5 فروری 2025 کو میرے بھائی نے مجھے اور تایا جاوید اختر کو بتایا کہ ضمیر احمد کے ڈیرے پر پیزے کی رقم لینے کے لیے جا رہا ہوں اگلی صبح تک محمد ابراہیم گھر نہ آیا تو ہمیں خطرہ لاحق ہو گیا جس کی تلاش و پتہ جوئی کے لیے میں اور میرا تایا مسمی ضمیر احمد کے گھر کی طرف گئے تو جیسے ہی ڈیرے کے قریب گلی کے نکر پہنچے تو ضمیر احمد موٹرسائیکل پر ایک نوجوان لڑکے کو چادر سے اپنی کمر کے ساتھ باندھ کر نکل رہا تھا جس کو ہم نے آواز دی تو تیزی سے موٹرسائیکل گلی کی طرف لے گیا جس کا تعاقب کر کے ہم نکر مڑے تو ضمیر احمد نوجوان لڑکے کو پھینک کر بھاگ نکلا جیسے ہم قریب پہنچے تو دیکھا کہ نوجوان لڑکا جس کو ضمیر احمد نے پھینکا میرا ہی چھوٹا بھائی محمد ابراہیم ہے جو خون میں لت پت فوت شدہ تھا۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دوست کو قتل کر کے اسکی نعش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کرنے والے ملزم ضمیر احمد ولد رفاقت خان سکنہ محلہ صابر آباد تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔