Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم 8 روپےڈیزل کی قیمت میں 11روپے کمی

لاہور (نیوز ڈسیک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاگیا
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوئی جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *