وارڈ نمبر 5 میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راجہ عامر سعید کی کاوشوں سے میں گلیات کی پختگی کا سلسلہ جاری
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ممبر کینٹ بورڈ راجہ عامر سعید کی خصوصی کاوشوں سے اور وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کے خصوصی فنڈ سے وارڈ 5 کے علاقہ 18 جی نذد کیلے والی مسجد کی گلی پختہ کروا دی گئی اس موقع پر راجہ عامر سعید نے اہلیان علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بارپھر اس عزم کا اظہار کیا کہ POF کے محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنا میری اور میری جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے محنت کشوں کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنا اور حل کروانے کی کوشش کرنا میری زندگی کا اہم ترین مشن ہے چند دنوں میں مزید گلیوں کو پختہ کیا جائے گا ملک عمر فاروق اوربیرسٹر عقیل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے توسط سے آپ کی گلی پختہ کروانے کی منظوری دی انہوں نے کہا میری توجہ آپ کے مسائل حل کرنے پر ہے حلقہ کی مزید گلیاں بھی پختگی کا کام شروع چکا ہے اللہ کے فضل و کرم سے الیکشن کمپین کے دوران حلقے کی عوام سے کئے گئے وعدے وفا کر رہا ہوں آئندہ چند دنوں میں حلقہ کی مزید گلیوں کی پختگی سمیت دیگر مسائل بھی حل ہونگے انکا کہنا تھا کہ میرے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں






