ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، موٹرسایکل چور دھر لیا، چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد
ٹیکسلا (کرائم رپورٹر)ٹیکسلاپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا،ملزم موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمدکر لئے گئے ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی ایس ایچ او ٹیکسلا چوہدری رفیق اور ٹیم کو شاباش،انکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے منظم اور متحرک گینگز کے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے،