ٹیکسلا: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں
یکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)فلسطینی عوام پرڈھائے جانے والے مظالم نے امریکا یورپ کے چہرے سے امن کا نقاب نوچ پھینکا ہے،اسرائیل کے مظالم دیکھتے ہوئے ہر مسلمان پر جہاد فرض ہو چکا ہے،آل پارٹیز کے تحت ٹیکسلا میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جو کہ چوک ختم نبوت ٹیکسلا پہنچ کر ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہو گئی جلسے کی میزبانی جماعت اسلامی ٹیکسلا نے کی جبکہ مقررین میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ملک سفیر عالم، اقبال اعوان، مفتی عبد الشکور، جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عتیق کشمیری رہنما جماعت اسلامی شمس الرحمٰن سواتی،مولانا غلام سرور، ٹیکسلا بار کے جنرل سیکرٹری یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ، سابقہ ناظم یونین سرائے کھولہ ٹیکسلا ملک محمد پرویز پیپلز لیبر بیورو تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ منصور عباسی ختم نبوت کمیٹی کے چیئرمین مولانا زکریا مفتی علی حیدر مولانا طاہر انجمن تاجران ٹیکسلا محمد افضل میلاد کمیٹی منہاج القرآن کے محمد سیف مسلم لیگ ن کے عمر رشید،اجمن تاجران کے عبدالرؤف شاکر،مفتی حیدر علی،و مرکزی مسلم لیگ کے اقابرین،و دیگر شریک تھے نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود امریکہ اور یورپ کی اسرائیل کی حمایت پر ان کے چہرے پر پڑھا منافقت کا نقاب اتر گیا ہے اور ان کی مسلم دشمنی واضح ہو گئی ہے اب فلسطین کا مسئلہ خالی مذمت سے نہیں بلکہ صیہونیوں کی مرمت سے حل ہو گا اب حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لے کر کھل کر فلسطین کی نہ صرف حمایت بلکہ ہر طرح کی امداد کرنی ہوگی کیونکہ اب قوم نے جہاد کا راستہ اپنا لیا ہے اور اب کوء رکادٹ بھی جہاد اور فلسطین کی ہر طرح کی امداد ان تک پہنچانے کیلئے مجاہدین اسلام کا راستہ نہیں روک سکتی پولیس اور ٹیکسلا کی انتظامیہ نے ریلی اور جلسہ کے شرکاء کو کسی قسم کی سیکیورٹی فراہم نہ کی جس پر آل پارٹیز فورم سے پولیس اور تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی۔