کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے آن لائن اپیلی کیشن ایپ متعارف کرادی
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)آئی ٹی انچارج کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کاشف آفریدی نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ واہ کینٹ کے باسی سی بی کیئر واہ کینٹ کی فراہم کردہ آن لائن اپیلی کیشن ایپ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے، شہری اب سی بی کیئر کے بار بار چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے اپنی ضروری دستاویزات برتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ ودیگر سہولیات آن لائن اپلائی کر سکیں گے،
علاوہ ازیں واجب الادا ٹیکسز اب آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جس میں آپ کا وقت بھی بچے گا،اور سی بی کیئر کی تمام سہولیات گھر بیٹھیں حاصل کی جاسکیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے ایک نشست کے دوران کیا،کاشف آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں اہلیان کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی، میڈیا پرسن شہریوں آن لائن ایپ استعمال کرنے کی ترغیب دیں، تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس آن لائن سہولت سے مستفید ہوں،انکا کہنا تھا کہ ہم سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ فراست علی شاہ کے ویژن کے مطابق اہلیا ن کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کے لئے پر عزم ہیں،آن لائن ایپلی کیشن کی زیادہ سے زیادہ آگاہی سے شہری اس اہم ترین سہولت سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کر سکیں گے،