ترنول : نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ملک میں خوشحالی آئے گی انصاف کا بول بالا ہوگا .ملک ریاض پراچہ
ترنول ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ملک میں خوشحالی آئے گی انصاف کا بول بالا ہوگا ان خیالات کا اظہار نائب صدر حلقہ این اے 54 ملک ریاض پراچہ نے لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتہ کی تقریب سے گفتگو میں کہا تقریب میں چیئرمین زکوۃ کمیٹی اسلام اباد راجہ جان عباسی کوآرڈینیٹر لوکل گورنمنٹ حارث خان نائب صدر کرم خان کلیم عباسی حماد جان عامر خان ملک نزاکت ، چوہدری نظار ابرار عباسی۔چوہدری گل نواز مزمل شاہ ملک محمود مولانا ساجد جذبی۔کلیم عباسی۔عثمان خان۔و دیگر موجود تھے اس موقع پر چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی راجہ محمد جان عباسی نے کہا کہ نواز شریف دور میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی ہے کوآرڈینیٹر لوکل گورنمنٹ حارث خان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ نواز شریف کا استقبال مثالی ہوگا نائب صدر کرم خان نے کہا کہ ہم حلقہ نے 54 سے بڑا جلوس لے کر لاہور ایئرپورٹ پر اپنے محترم قائد کا استقبال کریں گے ناشتہ تقریب کی میزبانی چوہدری نظار نے کی اور تمام شرکاء کی آمد کا شکریہ بھی ادا کیا