Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

قومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک )جہیز لینے والے اور دینے والے خبر دار ہو جائیں؛ قومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا ، بل کا نام اسلام آ باد دار الحکومتی علاقہ جہیز کی ممانعت کا بل 2025 رکھاگیا ہے جہیز لینا، لین دین میں معاو نت، حوصلہ افزا ئی یا اس کیلئے معاہدہ ا جرم قرار ۔ یہ بل قائمہ کمیٹی کو مزید غور کیلئے بھیج دیاگیا ۔ قا ئمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جا ئے گا۔ بل کا اطلاق اسلام اباد کی حدود میں ہوگا۔نفاذ پر کم ازکم 5سال قید بمعہ کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ کا مستوجب ہوگا قومی اسمبلی میں یہ بل گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔ بل کی تعریف میں کہاگیا ہے کہ جہیز سے مراد شادی کے سلسلے میں دلہن کو اس کے والدین کی جانب سے با لواسطہ یا براہ ارست کسی رقم یا کسی دیگر املاک کا انتقال ہے لیکن اس میں وہ جا ئیداد شامل نہیں جو وراثت اور جانشینی سے متعلق قوانین کے دلہن پر قابل اطلاق ہونے کے باعث اسے ورا ثت کے طور پر دی جا ئے۔ بل کے نفاذ کی صورت میں اگر کوئی شخص جہیز کے لینے دینے میں مدد کرتا ہے یا لیتا ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا اس کیلئے کوئی معاہدہ کرتا ہے تو وہ کم ازکم پانچ سال کی سزائے قید بمع جرمانہ جو کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ ہو سکتا ہے۔دولہا اور دلہن کو دیئے گئے تحائف پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *