واہ کینٹ: کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کی تقریب
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے جموں و کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن واہ کینٹ کے زیرِ اہتمام بستی چوک میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،
تقریب کی قیادت کرنل (ر) ماجد کر رہے تھے، یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی ہمہ وقت کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیری کبھی اپنی آزادی کی جدوجہد میں خود کو تنہا تصور نہ کریں،مقررین نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوائے تاکہ کشمیری بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں اور انہیں بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے نجات مل سکے،
تقریب میں ضلعی صدر راولپنڈی مسلم لیگ ن حاجی ملک عمر فاروق، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 واہ کینٹ سید امجد حسین شاہ،وائس پرزیڈنٹکینٹ بورڑ واہ کینٹ ملک ارشد محمود، پیر محمود عباسی،منیر عالم ہزاروی،کشمیری رہنما ریاض راٹھور،کیپٹن (ر) عمر فاروق،سعید محفوظ،معروف قانون دان خواجہ امتیاز،چئیرمین مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ نعیم اشرف، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ رضوان قمر، سہیل عباسی،رہنما پیپلز پارٹی نجیب الرحمان ارشد،خطیب جامع مسجد لالہ رخ بستی چوک مولانا قاسم،رہنما جماعت اسلامی واہ کینٹ و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 پروفیسر وقاص خان،سرگرم کارکن جماعت اسلامی محمد عابد کے علاوہ کشمیری برادی و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی، تقریب میں شرکاء نے فلسطینی پرچم، کشمیری پرچم اور مذمتی نعروں کے بینرز اٹھا رکھے تھے، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی