ترنول:غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے کے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام آباد (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا تھانہ ترنول کی حدود میں غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی،مجسٹریٹ صدر زون نے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے چار دوکانداروں اور ایک کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کو شہریوں کی جانب سے سراہا گیا