کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب،19اکتوبر بورڈ میٹنگ طلب
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں نئے وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب، 19 اکتوبر بروز جمعرات بوقت دن گیارہ بجےبورڈ میٹنگ طلب کر لی گئی،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں نئے وائس پریذیڈنٹ کے لئے کافی تاخیر ہوچکی ہے، وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے التوا سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ مصالحتی کمیٹی غیر فعال ہونے سے متعدد کیسز التوا کا شکار ہیں، اس کے علاوہ ایسسمنٹ کمیٹی،بلڈنگ کمیٹی کے معاملات بھی انتظامیہ چلارہی ہے،یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران میں دو گروپ بن چکے ہیں، ایک گروپ میں چھ ممبران جبکہ دوسرے گروپ میں چار ممبران شامل ہیں،لیگی قیادت دھڑے بندیوں کی وجہ سے مخمصے کا شکار ہے،چھ ممبران نے اپنا موقف اختیار کیا ہے کہ قیادت ان چھ ممبران میں سے جسے چاہے نامزد کرے تمام چھ ممبران اسے تسلیم کریں گے، جبکہ دوسرے گروپ جس میں سابق وائس پریذیڈنٹ ملک عارف، انکے بھائی ملک ارشد، چوہدری احسن، اورسخاوت رضا شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں راجہ عامر سعید، حاجی عبدالرحمان، ملک امیر سلطان، فرخ سلیم خان، فرخ پرویز بٹ عرف گورا شامل ہیں جنہوں نے آپس میں حلف دے رکھا ہے کہ گروپ کا کوئی بھی ممبر وائس پریذیڈنٹ نامزدگی کی صورت میں سب اسے قبول کریں گے،مشاورت کے باوجود اس معاملے میں تا حال کوئی مفاہمت نہ ہوسکی،بلکہ ٹائم بار کیا گیا تاکہ معاملات نتیجہ خیز ہوسکیں،انتظامیہ سے ٹائم لیا گیا، تاکہ وائس پریذیڈنٹ کے لئے ممبران میں مفاہمت ممکن ہو، تاہم ایسا کرنا ممکن نہ ہوسکا، اس تمام معاملات میں نقصان عاوم اور ممبران کینٹ بورڈ واہ کینٹ ہوا، کیونکہ عوامی معاملات جو بورڈ میٹنگ میں حل کئے جاتے ہیں حتی ٰ کہ ترقیاتی کام بھی التوا کا شکار رہے،قیادت کی جانب سے وائس پریذیڈنٹ کے لئے ملک ارشد کے نام پر معاملات کو حل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر دوسری جانب سے یہی جواب بار بار ملتا رہا کہ چھ ممبران میں سے جسے چاہے قیادت نامزد کر دے، چند روز قبل ممبر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر 2 راجہ عبدالقیوم نے بولڈ اسٹیپ اٹھایا اور میڈیا کو باور کرایا کہ ہم چھ ممبران تا حال اپنے حلف پر قائم ہیں اور اپنے اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں التوا کی پرواہ نہیں تاہم اگر فیصلہ نہ ہوا تو چھ ممبران نئے وائس پریذیڈنٹ کے نام کا اعلان بورڈ میٹنگ میں شامل ہونے سے پہلے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کیا جاسکتا ہے، اب جبکہ بورڈ میٹنگ بلائی جاچکی ہے اور ایجنڈہ بھی تمامن ممبران کو بھیج دیا گیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ کافی عرصہ سے جاری چپکلش کا کیا نتیجہ نکلتا ہے کیا قیادت چھ ممبران کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی یا کوئی اور فارمولہ سامنے لایا جاتا ہے،