اسرائیل کا غزہ میں ہسپتال پر حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ عمل ہے، نعیم اشرف
راولپنڈی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسرائیل غزہ میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے امت مسلمہ کو یکجا ہو کر اسرائیلی جاہریت کا بھرپور جواب دینا ہوگا صرف بیان دینا کافی نہیں ہسپتالوں اور سکولز پر حملہ کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے معصوم فلسطینی بچوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے پناہ گزین کیمپس پر اسرائیلی حملے بی کسی بڑی دہشت گردی سے کم نہیں پاکستان آرمی کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کو امداد خوش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری و چیئر مین انجمن تاجران واہ کینٹ نعیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، نعیم اشرف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے مصر کے ذریعے اسلام آباد سے ٹینٹ کمبل اور ادویات کی پہلی کھیپ روانہ کی جس سے متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا پاکستان مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا تاجر برادری دل کھول کر فلسطینیوں کی مدد کریں اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں ٹیچرز کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا سکولز اور کالجز میں فوری طور پر فلسطین امدادی فنڈ کا قیام کریں تاکہ متاثرین کو خوراک ٹینٹ کمبل اور ادویات بھجوائی جا سکیں فلسطین میں ہزاروں بچے یتیم ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ چکی ہے خوراک کی کمی پانی بند ضروریات زندگی کی چیزیں ختم ہو چکی ہیں اس صورتحال میں ہم سب کو مل کر اپنے فلسطینی بھائیوں بہنوں کی مدد کرنی ہوگی عالمی برادری کو بھی اپنی خاموشی ختم کرنی ہوگی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا