واہ کینٹ:سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی گھڑی افغاناں آمد کرائم سین چیک کیا
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی واہ کینٹ آمد،گزشتہ روز گھڑی افغاناں میں ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شہری حماد ولد الیاس کے بہمانہ قتل کے کرائم یسن کو چیک کیا،اس موقع پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے قتل ہونے والے شہری کے خاندان کے افراد سے بھی ملاقات کی،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلاسلمان اکبر وڑائچ،اے ایس پی ٹیکسلا سرکل کائنات اظہر،اور ایس ایچ او واہ کینٹ عامر رفیق بھی موجود تھے، یاد رہے کہ گزشتہ روز گھڑی افغاناں میں موٹر سائیکل پر سوار شہریوں سے موبائلز چھیننے الے دو ڈاکووں سے گھڑی افغاناں کے 32سالہ محمد حماد کو مذاحمت پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، حماد کو شدید زمخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے لیکن پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے،