Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
تازہ ترینکھیللوکل نیوز

پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں انٹر سکولزاتھلیکٹکس چمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب

واہ کینٹ(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پہلی صوبیدار محمد ایوب میموریل انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 کا افتتاح پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں ہو گیا، ڈائریکٹر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر زاہد جمیل نے ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا،

چیمپئن اتھلیٹس آف واہ کے زیر اہتمام پی او سپورٹس کنٹرول بورڈ کے تعاون سے دو روزہ انٹر سکولز اتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد پی او ایف سپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں عمل میں لایا جا رہا ہے، اس کا افتتاح پروقار اور دلکش تقریب میں ہوا، افتتاحی تقریب میں واہ ریجن کے تمام سکولوں نے حصہ لیا، تلاوت قرآن پاک بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا، جس کے بعد مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے با قاعدہ افتتاح کا اعلان کیا،

چیمپئن شپ میں شریک تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ مہمان خصوصی نے تمام دستوں سے سلامی لی۔ اس موقع پر پی او ایف کراٹے کلب کے کھلاڑیوں نے سردار خان کی قیادت میں خوبصورت کاتا اور فائٹس کا مظاہرہ کیا، جسے مہمان خصوصی اور حاضرین نے خوب سراہا، مہمان خصوصی ڈائریکٹر پی او ایف سپورٹس ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیرزاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی او ایف کھیلوں کی ترقی وترویج کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہیں جس سے پی اوایف کے ملازمین اور ان کے بچے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔آ ج اس چیمپئن شپ کا افتتاح کر کے مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیاں کردار کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔

اس موقع پرچیمپین اتھلیٹس آف واہ کے صدر محمد اقبال خان نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ ہم پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیں اتنا اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا۔ ہم کھیلوں کے مقابلوں کے زریعے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کرنل غلام ربانی، کے علاوہ پی او ایف کی عالمی سطح پر فٹبال کی نمائندگی کرنے والے ظفر علی،سیکرٹری قیصر بھٹی، محمد فاروق، سابق جنرل منیجر سوئی گیس ظہور احمد،مقبول احمد، راجہ نثار احمد، جاوید تبسم اور پی او ایف کے سابق اتھلیٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاح کے موقع پر800 میٹر ریس منعقد ہوئی جس میں ایف جی پبلک سکول نمبر 5کے مزمل احمد نے پہلی ماڈل ہائی اسکول کے حسنین نے دوسری اور ماڈل سکول کے ہی کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کیے۔ 28 اکتوبر کو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہو گی،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *