تھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک
واہ کینٹ ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں علی الصبح دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار، ملزم کی شناخت بلال عرف مثل خان کے نام سے ہوئی،ہلاک ملزم بلال تھانہ صدرواہ کے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہے،ملزم وہیکلز چوری، منشیات، اقدام قتل اور سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او صدرواہ اور ٹیم کو شاباش دی سی پی او کا کہنا تھا کہشہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،