Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

واہ کینٹ میں خواتین کا گرینڈ ورکر کنونشن زیر صدارت سابق ایم این اے، ڈویژنل صدرمسلم لیگ ن خواتین ونگ منعقد ہوا

واہ کینٹ(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)میاں نوازشریف کے شانداراستقبال کیلئے سابق ایم این اے اورڈویژنل صدرشعبہ خواتین محترمہ آسیہ نازتنولی کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی خواتین متحرک ہوگئیں،اس سلسلہ میں آسیہ نازتنولی کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پربھرپورخواتین ورکرزکنونشن منعقدکیاگیا،جس سے راولپنڈی شہرکی صدرمحترمہ طاہرہ اورنگزیب،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محترمہ طاہرہ مشتاق،ضلع راولپنڈی کی سینئرنائب صدرمحترمہ روبینہ تحسین،اورPP-18،کی کورآرڈینٹرفرح دیبانے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی استحکام اورداخلی امن کیلئے میاں نوازشریف کی سربراہی میں دی جانے والی عظیم خدمات پرروشنی ڈالی،اورکہاکہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے ملک کے سیاسی ماحول میں خوشگواریت پیداہوگی،اورمہنگائی وبیروزگاری کے خاتمہ کے لئے قائدپاکستان میاں نوازشریف ایک جامع پالیسی کااعلان کرینگے،محترمہ آسیہ نازتنولی نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے والے عظیم لیڈرمیاں نوازشریف کی خدمات کونظراندازاور کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا،،میاں نوازشریف نے بطوروزیراعظم پاکستان جوقوم کوخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا،کسی اورسیاسی قیادت کویہ توفیق حاصل نہ ہوسکی،کہ وہ عام آدمی کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے ٹھوس پالیسیاں تشکیل دے،آسیہ نازتنولی نے PP-18اورPP-19سے شرکت کرنے والی خواتین اورمختلف تنظیموں کی عہدیداران سے کہاکہ وہ قائدپاکستان میاں نوازشریف کی 21اکتوبرکووطن واپسی کے موقع پرشانداراستقبال کیلئے اپنی تیاریوں کوتیزسے تیزکردیں۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *