میجر طاہر صادق کی دختر انبساط طاہر کو گرفتار کر لیا گیا
اٹک ( نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما انبساط طاہر کو گرفتار کر لیا گیا, انبساط طاہر اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کی صاحبزادی ہیں جو ہولیس کو 26 نومبرکے مقدمات میں مطلوب تھیں، ان پر اٹک اور اسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکنان کو پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کے الزامات ہیں۔