ترنول: سیکٹر جی 15 میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی، چارمسلح ڈاکو 25تولے سونالے اڑے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ ترنول کی حدود سیکٹر جی 15 میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم ڈکیت اسلحہ کے نوک پر 25 تولہ لے اڑے تھانہ ترنول کی حدود میں ڈاکو راج قائم۔ شہری عدم تحفظ کا شکار تھانہ ترنول پولیس کی کارگردگی سوشل میڈیا تک محدود آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی آفس کے عقب میں ڈکیتی کی بڑی واردات نے پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ترنول کے علاقہ سیکٹر جی 15 میں دن دیہاڑے منیر سنز جیولرز سے 25 تولہ سونا جو کہ تقریبا 45 لاکھ روپے مالیت بنتی ہے چار نامعلوم ڈکیت اسلحہ کے نوک پر زبردستی لے اڑے۔ اخلاق نامی دکاندار نے ترنول میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے دن 2 بجکر 35 منٹ پر چار نامعلوم ڈکیت دکان میں آ کر سونے کا ریٹ پوچھا اور انگوٹھیاں چیک کرنے لگے۔تھوڑی دیر بعد چار نامعلوم ڈکیتوں نے اسلحہ نکالا اور ہمیں زد و کوب کر کے ہماری دکان سے تقریبا 25 تولہ سونا لے اڑے۔سیکٹر جی 15 کے تاجروں نے کہا کہ 2 منٹ کی دوری پر تھانہ ترنول اور متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی صاحب کے آفس کے عقب میں ہم غیر محفوظ ہیں تو باقی جگہوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے،آئی جی اسلام آباد سے گزارش ہے کہ متعلقہ سرکل اور تھانے میں قابل افسران تعینات کیا جائے تاکہ تاجر برادری سمیت اہل علاقہ محفوظ زندگی بسر کرسکیں اور سکھ کا سانس لیں