ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی
غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔لیبیا سے آنے والے مسافروں نے جعل سازی کرتے ہوئے غلط شناخت اور دستاویزات پیش کیں۔مسافر دوسرے شہریوں کے پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان پہنچے۔
ملزم محمد عدنان نے عبدالرحمان نامی شہری کے پاسپورٹ پر سفر کیا، ملزم قاسم علی نے عمر ظہور جبکہ ملزم احسان الحق نے انعام الحق کے پاسپورٹ پر سفر کیا۔مسافر پرواز نمبر ER702 اور GF770 کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹس ایجنٹ سے حاصل کئے۔
ملزمان نے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے ایجنٹ کو فی کس 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے۔ملزمان کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب سے بروقت کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے