ٹریفک پولیس ٹیکسلا ان ایکشن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 8لاکھ 29100 جرمانے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) سی ٹی او راولپنڈی ایس پی تیمور خان ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ٹیکسلا نذاکت پیرزادہ کی زیر نگرانی انسپکٹر یاسر مجتبیٰ اور انکی ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف 228 چالان کئے، ون وے کی خلاف ورزی پر344،بغیر ہیلمٹ357، بغیر لائسنس133، غیر مناسب اوور لوڈنگ پر575 چالان کئے،ٹریفک پولیس نے مجموعی طور پر ماں رواں میں 2207 چالان کئے جبکہ قومی خزانے میں 8 لاکھ 29ہزار 100 سو روپے جمع کرائے گئے