ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی نئی فٹنس تصویر
داکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی باڈی ٹرانسفورمیشن کی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جارہی ہے۔
ہریتھک روشن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ اب چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں، آپ کیلئے ٹرانسفورمیشن سے قبل اور بعد کی تصاویر پیش خدمت ہیں، جم میں ملاقات ہوگی۔
بالی وڈ سپراسٹار کی پوسٹ پر جہاں مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں اداکار کی گرل فرینڈ صبا آزاد نے ہریتھک کو زیادہ پنیر کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
اداکار اپنی اگلی فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ پہلی مرتبہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔