پی او ایف سپورٹس کمپلیکس کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے نعیم اشرف
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)چیئرمین مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ واہ کینٹ, سینیئر وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی چیمبر اف مال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز, ممبر ایڈوائزنگ کمیٹی جی سی TEVTA راولپنڈی, ایگزیکٹو ممبر APPSMA نعیم اشرف نے گزشتہ روز پی او ایف کمپلیکس کا دورہ کیا،اور بہترین آسٹرو ٹرف بچھانے پر انتظامیہ کی خدمات کو سراہا،نعیم اشرف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پی او ایف انتظامیہ نے دنیا کا بہترین آسٹرو ٹرف بچھایا ہے،جدید سپورٹس کمپلیکس سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی،انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پی او ایف کی نرسری سے تیار ہونے والے متعددکھلاڑیوں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے،انھوں نے پی او ایف انتظامیہ کے اس عمل کو سراہا انکا کہنا تھا کہ اسٹروسٹرف پر کھیلنے سے ہمارے جوان دنیا میں سپورٹس میں اپنا نام منوائیں گے پی او ایف انتظامیہ بہترین کام کر رہی ہے، انھوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترویج پر پی او ایف انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا