سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اُن طلبا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا جو میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن موجودہ ابتر صورت حال میں یہ ممکن نہیں تھا۔
جس پر نگراں حکومت کے وزیر صحت ندیم جان سیلاب سے متاثرہ طلبا کی اشک جوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان علیحدہ سے لیے جائیں گے۔