کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی ( بیورورپورٹ )جڑواں شہروں راولپنڈی / اسلام آباد میں سبزیوں اور فروٹ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اہم فیصلہ۔ سبزی و فروٹ منڈی یونین کونسل راوت مین جی ٹی روڈ نزد چک بیلی موڑ کے مقام پر قائم کی گئی ہےسبزی منڈی 20 کنال رقبے پر محیط ہے،اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر سیدہ کلثوم حئی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن راولپنڈی شاہد بخاری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں باقاعدہ بولی کا آغاز 30 اکتوبر بروز پیر سے ہو گاسبزی و فروٹ منڈی کا قیام وزیراعلی پنجاب کا عوام اور کسان دوست پروگرام کا حصہ ہے،راولپنڈی میں پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا قیام زرعی تجارت کو علاقائی سطح پر فروغ دے گا،پہلی سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے راولپنڈی کی 30 لاکھ آبادی مستفید ہوگی ،روات کے قریب سبزی منڈی کے قیام سےراولپنڈی کے مضافات اور دور دراز علاقوں میں سبزی وفروٹ کی سپلائی کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے راولپنڈی کے شہریوں کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ عوام کی آسانی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔راولپنڈی بہت بڑا شہر ہے اسے سبزی و فروٹ منڈی کی اشد ضرورت تھی۔سبزی منڈی کے قیام سے راولپنڈی کے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔راولپنڈی کے لوگوں کو اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی جانے کے لیے بہت لمبا سفر کرنا پرتا تھا۔ سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر کا کہنا تھا کہ سبزی و فروٹ منڈی کا قیام راولپنڈی کے شہریوں کے لیے خوش آئند ہے۔سبزی و فروٹ منڈی کا قیام حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسی کا مظہر ہے۔کمشنر راولپنڈی نے راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سبزی و فروٹ منڈی کے قیام کے لیے بہت زیادہ کوشش کی جو قابل تعریف ہے ۔