Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

انٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

ٹیکسلا میوزیم کو سری لنکا کی فوج اور بحریہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ٹیکسلا میوزیم کو سری لنکا کی فوج اور بحریہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔ وفد کی قیادت جنرل وکراماسنگھے اور سری لنکن وزارتِ دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری مسٹر ای اے جے ایدری سنگھے کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ٹیکسلا میوزیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حمیراناز نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور میوزیم کے تاریخی ورثے، آثارِ قدیمہ کی اہمیت اور نایاب نوادرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔یہ دورہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافتی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے اور مشترکہ تاریخی ورثے کے لیے باہمی قدردانی کو فروغ دیتا ہے۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *