نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ملک کی تقدیر بدلے گی ، انجم عقیل خان
ترنول(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ملک کی تقدیر بدلے گی۔پاکستان ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن اسلام آباد انجم عقیل خان نے سرائے خربوزہ میں جوہد روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر کوآرڈینیٹر استقبال قائد اسلام آباد محسن شاہنواز رانجا ، طارق فضل چوہدری،سابق ڈپٹی میئرچوہدری رفعت،سابق ڈپٹی میئراعظم خان، حاجی گلفراز خان،شوکت خان نیازی واصف حیات خان ، میر احمد خان ودیگر موجود تھے مقررین نےکہا کہ نواز شریف دور میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی ہے.اس مرتبہ نواز شریف کا استقبال مثالی ہوگا اسلام آباد سے بڑا جلوس لے کر لاہور ایئرپورٹ پر اپنے قائد کا استقبال کریں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔عمران خان کے دور حکومت میں ملک کو دیوالیہ کے دھانے لا کھڑا کر دیا گیا لیکن اب قائد کی آمد سے ملک ترقی کی منازل طے کر ے گا