یونین کونسل عثمان کھٹڑ میں حاجی ابرار دلدار کی زیرِ میزبانی تقریب
ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )یونین کونسل عثمان کھٹڑ میں حاجی ابرار دلدار کی زیرِ میزبانی تقریب منعقد کی گئی،تقریب 21 اکتوبر نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال انکے شایانہ شان استقبال کی تیاریوں کی ایک کڑی تھی،تقریب سے ضلعی صدر حاجی ملک عمر فاروق، تحصیل صدر فیاض خان تنولی ،محسن ایوب ، شیر محمد تنولی ایڈووکیٹ ، علی اصغر اعوان ،بیرسٹر عقیل ملک، زیشان صدیق بٹ ، راجہ سرفراز اصغر، حاجی ابرار دلدار نے خطاب کیا،مقررین کہنا تھا کہ 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی کیساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع ہوگا اور ایک بار پھر وہ انتخابات میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے جیت کر ملکِ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔تقریب میں عمائدینِ علاقہ اور کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد شریک تھی