Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

اسلام آباد ٹریفک پولیس،بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)نگران وزیراعظم پاکستان کے وژن اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں۔بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جا سکے گا۔ٹریفک دفتر ہفتہ کے روز بھی کھلا رہے گا،ہفتہ والے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے اوقات کار میں ٹریفک دفتر کھلا رہے گا،ہفتہ کو چھٹی والے افراد بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے،ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دے گی،خواتین کیلئے خصوصی ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقوم میں بھی اضافہ عمل میں لایا جا چکا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع، ویڈیو، تصاویر یا پیغام کیلیے ICT-15 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ICT-15 ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت پولیس کی مدد حاصل کی جا سکتی

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *