الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد، مختلف تدریسی اداروں کی شرکت
یکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی ہمہ جہت کاوش رہی ہے کہ رفاہ عامہ کے کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانان ِوطن کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے، ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقادبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کامقصد نوجوانوں کوصحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرناہے۔ان خیالات کا اظہار الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی چیئر پرسن محترمہ عائشہ اکبرنے ایجوکیشنل ایکسپوکی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایجوکیشنل ایکسپو میں واہ کینٹ کے مختلف تدریسی اداروں نے شرکت کی،ان میں مثالی پری کیڈٹ سکول، سکائی لارک سکول، شہزاد گرائمر سکول، صْفہ اسلامک سکول، پوئینرسکول، PICSنیوفاونڈیشن سکول، اقرا ء انٹر نیشنل سکول کے طلبہ و طالبات شامل ہیں،انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے محمد حنظلہ اکبر اور ان کے ساتھی خصوصی طور پر شریک ہوئے،مجموعی طور پر سکائی لارک سکول وننگ ٹرافی کا حقدار ٹھہرا، اس موقع پرمعروف مذہبی اسکالر علامہ زید گل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں دور حاضر کی اہم ضرورت ہیں طلبا ء کواس حوالے سے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،پروگرام کے اختتام پر الکاسب ویلفیئر سوسائٹی کی سینیئر نائب صدر میڈم زرینہ یاسمین نے تمام مہمانوں اورشرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔