Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن گندم کے اجرائی نرخوں کو مسترد کرتی ہے۔ عاصم رضا احمد , چوہدری افتخار احمد مٹو

لاہور (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین عاصم رضا احمد اور پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کے اجرائی نرخوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ گندم کے اجرائی نرخ4700روپے فی من غیر حقیقی ہیں، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 3900روپے فی من میں زبردستی خریدی گئی گندم 4700روپے فی من کے نرخوں پر فروخت کی جائے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ان نرخوں کو مسترد کرتی ہے۔ پوری فلور ملنگ انڈسٹری سراپا احتجاج ہے۔ اگر ایسا ہی کرنا تھا تو گندم کی کٹائی کے سیزن میں فلور ملز کو بھی گندم خریداری کی اجازت دی جانی چاہئے تھی۔ اس کے برعکس فلور ملز کو کٹائی کے سیزن میں گندم خریدنے نہیں دی گئی۔ فلور ملز یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھائی گئی۔ اب یہی گندم مہنگے داموں فلور ملز کو فروخت کی جارہی ہے، جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ نرخوں کو فوری واپس لیا جائے اور ان کا از سرِ نو جائزہ لیکر نئے نرخوں کا اعلان کیا جائے انہوں نے نگران وزیرِ اعظم پاکستان انوارالحق اور آرمی چیف سےّد عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اعلان کردہ گندم کے اجرائی نرخوں کی واپسی اور نئے نرخوں کے اعلان کیلئے اقدامات کریں، اس معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں کہیں یہ گندم امپورٹ کرنیوالوں اور ناجائز منافع خور گندم مافیا کی سرپرستی تو نہیں کی جارہی۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *