ٹیکسلا: بھلڑ توپ پھاٹک کے قریب مشکوک کیری ڈبہ کی چیکنگ کے دوران بارودی مواد برآمد
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) تھانہ ٹیکسلاا پولیس کی اہم کاروائی گشت پر مامورپولیس اہلکاروں نے ہریپور سے آنے والی سفید رنگ کے کیری ڈبہ کو چیکنگ کے لئے روکا، کیری ڈبی نمبریLE-1136 جسے عامر سجاد تنولی ولد محمد ریاض چلا رہا تھا، اور کیری ڈبی میں ایک اور شخص نعمان اقبال ولد محمدا قبال سوار تھا، چیکنگ کے دوران کیری ڈبہ میں پچھلی سیٹ پر دو شاپرز موجود تھے جنہیں جب چیک کیا گیا تو اس میں سے بارودی مواد wabox کارتوس، ڈیٹونیٹر، ایک رول سیفٹی فیوز و دیگر بارودی سامان برآمد ہوا،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر دونوں افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ، اینٹی ٹیرزم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ یہ بارودی مواد جہانگیر خان ولد ارشاد خان اور احمد زمان ولد غازی خان ساکان میرپور ایبٹ آباد کا ہے، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا بارودی مواد کسی بھی جگہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہونا خارج از امکان نہیں، ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ کا نادراج کیا گیا