امریکا کی پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت
دھماکوں سے متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام دہشتگرد حملوں کا بڑے پیمانے پر نشانہ بنے ہیں۔
میتھیوملر نے مزید کہا کہ پاکستانی شہری کسی خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا حق رکھتے ہیں، امریکا اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔