واہ ماڈل ٹاون میں یکجہتی فلسطین ریلی،نعیم اشرف، پروفیسر وقاص ودیگر کا خطاب
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) واہ ماڈال ٹاون میں یکجیتی فلسطین لبیک اقصی ریلی کا انعقاد کیا گیا، فلسطین کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی ختم نبوت چوک واہ ماڈل ٹاون سے شروع ہوکر سب آفس پریس کلب واہ، ٹیکسلا اختتام پذیر ہوئی،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جتنا ظلم ڈھائے گا اسی طرح کا جواب بھی آئے گا، اقوام عالم عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطینیوں کو انکا حق دلوائے،وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو نکیل ڈالی جائے،
شرکاء ریلی نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا،ریلی کے منتظم صدر مرکزی انجمن تاجران والے واہ ماڈل ٹاؤن الفت حسین چیئرمین محمدی آغوش مرزا فیاض احمد اور واہ پریس کلب کے سینیئر نائب صدر عبدالصبور تھے
جس میں متعدد علمائے کرام نے ریلی کے شرکا سے خطاب کیا، سٹیج سیکرٹری قاری نعمان تھے۔خصوصی خطاب چیئرمین مرکزی انجمن تاجران نعیم اشرف،سابقہ ایم پی اے جماعت اسلامی پروفیسر وقاص،قاری زکریا قاری عدنان عباسی قاری اسامہ اور متعدد علمائے کرام نے خطاب کیاریلی میں علاقے کے کثیر تعداد اور محمدی اآغوش کے بچے موجود تھے۔مرزا فیاض نے فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے لیے خصوصی اشعار بھی پڑھے۔آخر میں صدر مرکزی انجمن تاجران الفت حسین نے آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اسپیشل صحافی حضرات، جماعت اسلامی، مرکزی انجمن تاجران محمدی آغوش اور سول سوسائٹی کا اور اپنی پولیس کا جنہوں نے بہترین سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے، منتظمین کا کہنا تھا کہ علامہ عرفان فاروقی کی خصوصی کاوش سے ہمارا یہ پروگرام کامیاب رہا۔