واہ کینٹ، ٹیکسلا میں لیگی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم،عمر فاروق، بیرسٹرعقیل ملک اور محسن ایوب کے ناموں کی شنید
واہ کینٹ، ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)زرائع کے مطابق لاہور میں منعقدہ مرکزی قیادت کے اہم اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے57 کے لئے بیرسٹر عقیل ملک، صوبائی حلقہ پی پی19 واہ کینٹ کے لئے حاجی ملک عمر فاروق، جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 18 ٹیکسلا کے لئے محسن ایوب خان کے نام زیر غور،آمدہ اجلاس میں مذکورہ نام پیش کرنے کی شنید ہے،جنرل الیکشن کے متوقع اعلان جو کہ گیارہ فروری کو کرانے کی تاریخ دی گئی ہے اس لئے قیادت قبل از وقت ٹکٹوں کے اعلان کر سکتی ہے تاکہ کوئی ابہام نہ رہے اور امیدوار بھرپور اندا زمیں اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کر سکیں،