یوٹیوب نے گیمنگ فیچر ’پلے ایبلز‘ کی آزمائش شروع کردی
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتداء میں یوٹیوب کے ملازمین زیرِ آزمائش فیچر کو یوٹیوب نے زیرِ آزمائش فیچر کی فہرست میں پلے ایبلز کو شامل کر لیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کمپنی کی جانب سے مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر ویب سائٹ یا ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے۔ اگر آپ ان مخصوص صارفین میں سے ہیں جن کو اس فیچر تک رسائی ہے تو آپ یوٹیوب پر ’پلے ایبلز‘ نامی خانہ دیکھ سکیں گے۔
یہ گیمز فیڈ پر موجود دیگر کونٹینٹ کے ساتھ ہی دِکھائی دیں گے۔ ان گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں بھی دیکھا جاسکے گا جہاں صارف گیم کو محفوظ بھی کر سکیں گے۔