شاہین آفریدی کی بارات کی تقریب، تصاویر منظر عام پر آگئیں
فاسٹ بولر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی منگل کی شب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی۔ سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، سعید انور سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔
شوبز کی معروف شخصیات، سیاستدان، غیر ملکی سفارت کار، اعلی عسکری و سول حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔
ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا۔ ولیمہ 21 ستمبر جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔