تین روز قبل فیصل شہید روڈ ٹیکسلا پر روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونیوالا محمد سلیم چل بسا
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تین روز قبل فیصل شہید روڈ ٹیکسلا پر روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونیوالا محمد سلیم چل بسا،محمد سلیم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گدوال ان کے آباء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،فیصل شہید روڈ ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا شہر کی آبادی کے درمیان سے گزرتا ہے،جس پر روزانہ ٹیکسلا شہر میں رہنے والے لاکھوں نفوس جن میں اسکول آنے جانے والے ہزاروں بچے بچیاں اور لاکھوں مرد اپنے روزگار کے لئے سفر کرتے ہیں،ہیوی ٹریفک حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کیگاڑیاں اس روڈ سے گزرتی ہیں جبکہ ان کی سہولت کے لئے اسپیڈ بریکر بھی ختم کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکسلا شہر میں متعدد حادثات رونما ہوتے ہیں، اب تک حادثات کی بنا پر کئی قیمی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،شہر میں 20 کی اسپیڈ سے چلنے کی بجائے گاڑیاں 100 کی اسپیڈ سے دوڑ رہی ہوتی ہیں جن میں سے اکثر کے ٹائر انسانی خون سے رنگے ہوتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے