ٹیکسلا : ٹریفک وارڈن روڈ حادثہ میں جان کی بازی ہار گیا
ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا کے جونیئر ٹریفک وارڈن حاجی جاوید جو کہ ٹیکسلا چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے موٹر سائیکل پر جاتے ڈمپر ٹرک کی سائڈ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور راستے میں ہی دم توڑ گئے انکی نعش THQ ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی۔ مذکورہ وارڈن شوگر اور بلڈ پریشر کے بھی مریض تھے۔حاجی جاوید واہ کینٹ کے علاقہ دربار کریمی کے رہائشی تھے، انکی ڈیوٹی ٹمبر روڈ پر تھی اور وہ ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے