سنگجانی:سرائے خربوزہ میں 8 ڈاکووں کی مسلح ڈکیتی
ترنول(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ سنگجانی کی حدود سرائے خربوزہ میں آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو یرغمال بنا کر 4تولے سونا،نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق حفیظ اختر مغل ساکن سرائے خربوزہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات پونے ایک بجے 8 نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے مجھے اور میری فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کرایک کمرے بند کر دیا، ڈیڑھ گھنٹہ وہ گھر کی تلاشی کرتے رہے اس دوران چار تولے طلائی زیورات تیس ہزار روپے نقدی دو قیمتی موبائل فون لیکر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی